Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں آٹھ سال بعد دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغازکردیا

بدھ 14 مئی 2025 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد کی تاریخی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کردیا۔پنجاب میں آٹھ سال بعد دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز ہواہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد کے طلبہ کیلئے 13thجنریشن کور آئی سیون کا شاندار تحفہ دیا۔

فیصل آباد ڈویژن میں ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز ہوگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک دئیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر فیصل آباد کے طلبہ نے بے مثال جوشِ و خروش سے نعرے اور تالیاں بجائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پورٹریٹ اور پینسل سکیچ پیش کئے۔جی سی یونیورسٹی کی طالبات نے خوبصورت شال کے تحائف پیش کئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر سے ان کی نشستوں پر جاکر ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر طلبہ کو لیڈیز پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبعلم محمد عبداللہ رضا کو پر تاثیر تلاوتِ قرآن مجید اور طالبہ کو نعت پیش کرنے پر مبارکباد دی۔''میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا'' وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی ترانہ پیش کرنے پرطلبہ کو انعام دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف طلبہ کی درخواست پر خود بھی قومی ترانے میں شامل ہوگئیں۔تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔

ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے 4075طلبہ کو ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری کالجز، میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے طلبہ کیلئے 10کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن میں کالجز کے1531طلبہ کو 29 لاکھ،میڈیکل کالجز کے 82 طلبہ کو 4 لاکھ،اور یونیورسٹیز کے 2462 طلبہ کو 67 لاکھ کے سکالر شپ ملیں گے۔

فیصل آباد ڈویژن کے طلبہ کو 5928 لیپ ٹاپ دئیے گئے۔سرکاری یونیورسٹیاں کے طلبہ کو 4224، میڈیکل کالج کے 319 طلبہ اور کالجز کے 1385 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ طالبات نادیہ انور اور عثمان تبسم نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف طلبہ میں گھل مل گئیں، طالبات سے ہاتھ ملائے اورسلیفیاں بنوا ئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ملکر'' پاکستان زندہ باد ''کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات