
بھارت غلط کہتا ہے کہ دہشت گردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید
درحقیقت بھارت نے مساجد، عام شہریوں کے مکانات، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی پیشہ ورانہ اور جارحانہ دفاعی حکمت عملی نے دشمن کو سیزفائر پر مجبور کر دیا، پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل سٹاف کا روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو
فیصل علوی
جمعرات 15 مئی 2025
11:35

(جاری ہے)
لیکن کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے خطے میں پائیدار امن ممکن نہ ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا۔ 3000 کلو میٹر کی حدود میں میزائل اور گولہ باری ہوئی۔ گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیزفائر کے 24 سے 36 گھنٹوں میں دونوں افواج نے موثر طریقے سے جنگ بندی نافذ کی۔پاکستان کی پیشہ ورانہ اور جارحانہ دفاعی حکمت عملی نے دشمن کو سیزفائر پر مجبور کر دیا۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے بروقت اور موثر دفاعی کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے واضح کیا کہ بھارت نے غلط دعویٰ کیا کہ اس نے دہشت گرد کیمپس کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے اصل میں مساجد اور عام شہریوں کے گھر تباہ کئے۔ بھارت کی بمباری سے معصوم بچوں کے ساتھ خواتین بھی شہید ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان کی مذمت اور ثبوتوں کی پیشکش کو نظرانداز کیا اور آج تک نہ پاکستان اور نہ ہی کسی عالمی ادارے کو کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم کئے۔اگر تفتیش جاری ہے تو بین الاقوامی قانون کہاں اجازت دیتا ہے کہ بغیر نتیجہ حملے کئے جائیں؟۔سابق چیف آف جنرل سٹاف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پٹھان کوٹ، اڑی اور ممبئی حملوں کے بھی بہانے دئیے مگر شفاف تحقیقات سے انکار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جاتا۔ سیزفائرز وقتی ہوں گے اور خطے میں امن محض ایک سراب ہی رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.