
ایپل کی مصنوعات بھارت میں بنوانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے . صدر ٹرمپ
کمپنی سے اپنی مصنوعات کی تیاری امریکہ میں ہی بڑھانے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا کہا ہے.امریکی صدر کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 مئی 2025
15:36

(جاری ہے)
صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ تم بھارت میں پلانٹ لگاو، اگر تم واقعی بھارت کا خیال رکھنا چاہتے ہو تو وہاں ضرور بناﺅ لیکن یاد رکھو بھارت ان ممالک میں سے ہے جہاں دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لاگو ہوتے ہیں وہاں چیزیں بیچنا بے حد مشکل ہے امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ نے ایپل کی بھرپور حمایت کی ہے حالانکہ یہ کمپنی اب بھی بڑی حد تک چین پر انحصار کرتی ہے. صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نے ٹم سے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ بہت اچھا سلوک کررہے ہیں ہم نے سالوں سے چین میں تمہاری تمام فیکٹریوں کو برداشت کیا ہے ہمیں تمہارے بھارت میں فیکٹریاں لگانے میں کوئی دلچسپی نہیں، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے ٹرمپ نے کہا کہ ایپل اپنی پروڈکشن کو امریکہ میں بڑھانے والا ہے. رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آئی فون کی پروڈکشن میں چین کا حصہ 75 فیصد سے زائد ہے جب کہ بھارت تقریباً 18 فیصد حصہ دار ہے کیپرٹینو بیسڈ ٹیکنالوجی کمپنی جلد از جلد یہ اقدامات کر رہی ہے کہ وہ اپنے امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز کی پروڈکشن 2026 کے آخر تک بھارت کی فیکٹریوں میں منتقل کردے رواں ماہ کے آغاز میں ایپل کے سی ای او نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز بھارت میں تیار کیے جائیں گے. حال ہی میں آئی فون بنانے والی کمپنی نے امریکہ کی درآمدی محصول سے بچنے کے لیے بھارت میں پروڈکشن بڑھا دی ہے اور مارچ میں تقریباً 600 ٹن آئی فونز، جن کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے امریکہ بھیجے گئے جو ٹاٹا اور فوکس کان دونوں کے لیے ماہانہ ریکارڈ ہے اس میں فوکس کان کا حصہ اکیلا 1.3 ارب ڈالر کے اسمارٹ فونز کا تھا.
مزید اہم خبریں
-
خوفناک تباہی کا نشانہ بننے والے خیبرپختونخواہ میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے
-
میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات
-
تم عمران خان کو نہیں جھکا سکے تو اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟
-
علیمہ خان کے بیٹے پر 2 کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا
-
علیمہ خان نے بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی
-
یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی دن میں عدالت سے دوسری اچھی خبر
-
اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی
-
روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
-
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.