
خطے میں قیام امن کے لئے امریکہ کی کوششیں بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے جنوبی ایشیاء ایک بڑے سانحہ سے بچ گیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
جمعرات 15 مئی 2025 17:18
(جاری ہے)
کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں پاکستان میں امریکن سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیچرے ہرکنرائیڈر سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرامریکن سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیچرے ہرکنرائیڈر کے ہمراہ امریکن ایمبیسی کی عہدیدار الزبتھ بینین بھی موجود تھیں۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکن ایمبیسی کے اعلیٰ عہدیداران کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ میں کوئی بھی غیر سنجیدہ حرکت کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان او ربھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ لہذا امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کسی بھی انتہائی اقدام سے باز رہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے اور ہم اُن کی اس پیشکش پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرے اور اس سلسلے میں کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.