Live Updates

ہم تمام شہدا اورافواج پاکستان کے افسران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،چوہدری محمد یٰسین

جمعرات 15 مئی 2025 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام شہداء بنیان مرصوص اور مزدور یونین کے مخلص ساتھی جو اس دنیاکے رخصت ہوگئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں چیئرمین سی ڈی اے و کمشنرآئی سی ٹی محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ترجمان سی ڈی اے نوازش علی عاصم،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،پیرقاری عبید احمدعبید،صوفی محمودعلی،خالد محمود،اظہرخان تنولی،چوہدری زاہد احمد،سردارآصف،صفدرعباسی،سردارمرتضیٰ،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری طارق گجر،ملک محمد عمران،شاہد گجر،شاہد حسین ستی،سید اسماعیل شاہ،ملک محمد اسلم،امین ارشادگجر سمیت سی ڈ ی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوانے کہا کہ جب بھی اس ملک پر مشکل وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہوئی اورہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایااوراب بھی پوری قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں او راس ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ تقریب مزدور یونین کے درینہ ساتھی عابدحسین علوی(مرحوم)،راجہ بشارت (مرحوم)،طلعت عباسی (مرحوم) اوردیگر ساتھیوں کے اعزاز میں جنہوں نے اپنی زندگی کا عرصہ سی ڈی اے مزدور یونین کو دیااور اس پلیٹ فارم سے مخلوق خد اکی خدمت کی اور اب اس دنیا فانی سے چلے گئے،ہم تمام شہداء اورافواج پاکستان کے افسران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت ،جذبے اور پیشہ وارانہ مہارت سے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے اوراپنی دفاعی برتری ثابت کر کے قوم کا سرفخر سے سربلند کر دیا ہے،بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا جواب نسلوں یادرہے گا،انھوں نے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہو چکی ہے اورمسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ،پوری قوم اپنی سرزمین ،نظریے اوروقارکے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیارہے ،انھوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پہلے دن ہی مکمل ہو گیا اور ساتھ ہی مودی کے خوابوں کا بھی چکناچورہو گیا ،ہماری افواج نے دشمن کا غرورخاک میں ملادیا ہے جس پر ہم اپنی بہادرافواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ارض پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں اورفوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاورملک کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،تقریب کے اختتام پر پیرقاری عبید احمد عبید نے شہداء بنیان مرصوص اور مزدور یونین کے مخلص ساتھی جو اس دنیاکے رخصت ہوگئے ان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاکروائی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات