Live Updates

اسٹیوٹا ہیڈکوارٹر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسٹیوٹا پیپلز ایمپلائز یونین کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی

جمعرات 15 مئی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) اسٹیوٹا ہیڈکوارٹر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسٹیوٹا پیپلز ایمپلائز یونین کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و چیئرپرسن اسٹیوٹا جنید بلند سمیت اسٹیوٹا کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن جنید بلند نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

مودی ہمیشہ الیکشن قریب آتے ہی پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کر دیتا ہے تاکہ اپنی عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ حاصل کر سکے۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے اسی سازش کا حصہ ہیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان پر حملے کیے، جن کا پاکستان کی فوج نے بھرپور جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

آج اسٹیوٹا کے ملازمین نے پاکستان کی فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ہم مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی فوج ہر وقت ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات