پاک افواج اور شاہینوں نے بھارت کو شکست دے کر اس کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ، میر فرید خان رئیسانی

جمعہ 16 مئی 2025 13:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی نے کہا کہ پاک افواج اور شاہینوں نے بھارت کو شکست دے کر اس کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ،پوری قوم پاک افواج اور شاہینوں کو یوم تشکر کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم تشکر کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ پاک افواج اور شاہینوں نے جس جرات و بہادری سے اپنے سے دس گناہ زیادہ طاقت کے حامل دشمن کو سبق سکھایا اس پر پوری قوم اپنی عظیم افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ہمارے شاہنوں نےآپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو زبردست نقصان پہنچایا ہے ،پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاک افواج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے۔