ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائڈ لائن کردیا، ملیحہ لودھی

غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوئی، اس پر افسوس ہے، ٹرمپ نے ابھی تک اسرائیل کو نہیں روکا، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 16 مئی 2025 20:08

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائڈ لائن کردیا، ملیحہ لودھی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو بالکل سائڈ لائن کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ صدر ٹرمپ کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ان کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، انہوں نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شام کے صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے شام پر پابندیاں ختم کردیں۔سابق سفیرنے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوئی، اس پر افسوس ہے، وہاں قحط کی صورتحال ہے، صدر ٹرمپ نے ابھی تک اسرائیل کو نہیں روکا، اسرائیل غزہ میں بم باری کیے جارہا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش رہی ہے کہ خلیجی ممالک کو چین سے دور کریں۔