Live Updates

دنیا یک زبان ہو کر کہہ رہی ہے جنگ میں پاکستان نے بھارت پر مکمل،فضائی برتری کا مظاہرہ کیا ، نیئر بخاری

جمعہ 16 مئی 2025 21:13

دنیا یک زبان ہو کر کہہ رہی ہے جنگ میں پاکستان نے بھارت پر مکمل،فضائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے یوم تشکر کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ دنیا یک زبان ہو کر کہہ رہی ہے ،جنگ میں پاکستان نے بھارت پر مکمل فضائی برتری کا مظاہرہ کیا ۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ آپریشن بنیان المرصوص کامیابی نے بھارت کی نام نہاد عسکری قوت الٹا کر رکھ دی ہے، آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر عوام اور محافظین وطن افواج پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن افواجِ پاکستان کو جرات مندی دلیری بہادری پر خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ،پاکستان نے ثابت کر دیا جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع وطن کرنا خوب جانتے ہیں ۔

نیر بخاری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے ،سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل قبول ہے فضائی زمینی سمندری کی طرح آبی حقوق پر حملے کا بھرپور دفاع کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح یابی نے پاکستان کو دنیا میں۔ سرخرو اور اور بھارت کو رسوا کر دیا ہے آج کا دن تجدید عہد ہے کہ وطن جان سے عزیز تر وطن کی سلامتی اور بقا کی خاطر متحد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وطن کی بقا سلامتی پر حرف آیا،تو ہم سب اسی طرح متحد اور بلند حوصلہ رہیں گے ،ثابت ہوگیا وطن کے بہادر اور جانباز نڈر بیٹوں کو فضاؤں سے سمندروں تک پہاڑوں سے میدانوں تک برتری حاصل ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات