
یومِ تشکر پر اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ملک کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری کو قائم رکھنے کیلئے ہمیں ہمیشہ تیار رہنا ہوگا، علما اکرام
جمعہ 16 مئی 2025 20:20
(جاری ہے)
بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، یہی قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ملک کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری کو قائم رکھنے کے لیے ہمیں ہمیشہ تیار رہنا ہوگا۔جامعہ اشرفیہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ دشمن قوتوں کے خلاف جس استقامت اور قربانی کا مظاہرہ ہماری افواج نے کیا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔جامعہ نعیمیہ میں خطاب کرتے ہوئے مفتی راغب حسین نعیمی نے کہا کہ پاک فوج ملک کا مضبوط قلعہ ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں قوم کی حفاظت کی۔داتا دربار مسجد میں ہونے والے اجتماع میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے ملک کی سلامتی، اتحادِ امت، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی۔نمازیوں نے اس موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عہد کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ علما کرام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔نماز جمعہ کے بعد مساجد میں اجتماعی دعا کروائی گئی جس میں شرکا نے وطنِ عزیز کی ترقی، اتحاد، امن اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں نے بھی اپنے پیغامات میں پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔شہریوں کی جانب سے بھی اس دن کو عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔ لاہور کی فضا وطن سے محبت، اتحاد اور یکجہتی کے جذبات سے معمور رہی۔
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کا ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کی طرف سے ویڈیولنک کے ذریعے گواہ کا بیان قلمبند نہ کرنے کی درخواست مسترد
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال آمد
-
ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف منظور؛ 43 ارب کے یوز آف سسٹم چارجز وصولی کی اجازت
-
سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمن
-
خیرپور، دو برادریوں میں مسلح تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
-
کراچی پولیس کے سابق افسر نے دوران حج ایمانداری کی قابلِ تقلید مثال قائم کردی
-
وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ بینک وفد کی ملاقات، واش منصوبے کا آغاز اور سیلاب متاثرین کے لیے رہائش کی فراہمی پر تبادلہ خیال
-
گورنر سندھ کی آزربائیجان کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت
-
وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا نارووال کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.