Live Updates

ہماری فتح کا دروازہ غلامی رسولؐ کی کنجی سے ہی کھلتا ہے‘ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

جمعہ 16 مئی 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا ہے کہ بھارت کی کئی گنا بڑی طاقت کے مقابلے میں پاکستان کی فتح محض عطیہ خداوندی اور شہیدوں کے مقدس لہو کی امانت ہے، قوم اور افواج کا اتحاد، نیوکلیئر توانائی، چینی ٹیکنالوجی، سائبر مہارت، فضائیہ کے شاہین صفت جوانوں، بری و بحری افواج کے کمالات نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد علماء اکیڈیمی منصورہ میں یوم تشکر کے سلسلہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فرید پراچہ نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری، سندھ طاس معاہدے کی سچائی، دہشت گردی کے موضوع پر بھارت کو معافی مانگنے پر مجبور کرنا، ہمارے مذاکراتی ایجنڈے کے اہم نکات ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء ہو یا 10مئی 2025ء پیغام ایک ہی ہے کہ ہماری فتح کا دروازہ غلامی رسولؐ کی کنجی سے ہی کھلتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات