چمن میں یوم تشکر قومی جذبہ اور عزم کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 17 مئی 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاک فوج کی طرف بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور اسے عبرت ناک شکست دینے پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سرحدی شہر ضلع چمن میں بھی یوم تشکر قومی جذبہ اور عزم کے ساتھ منایا گیا ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ،ڈپٹی کمشنرچمن حبیب احمد بنگلزئی نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاک و چو بند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،تقریب میں سرکاری افسران ڈی پی او سردار شیریارخان، ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی ،ڈی ایس پی محمودسمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ،بعد ازاں ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت یوم تشکر کے حوالہ سے تقریب ہوئی ، جس میں اسکول کے بچوں نے قومی ترا نہ پیش کیا اور تقاریر کر کے عرض پاک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پاک فوج نے جذبہ ایمانی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی غرور اور حملہ کو نہ صرف ناکام کیا بلکہ بھارت کے جدید جنگی طیاروں کو مار گرایا اوراس کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے جرات و بہادری کا وہ مظاہرہ کیا جسے پوری دنیا سراہتی ہے ،ڈی سی چمن نے کہا کہ چند گھنٹوں کی جنگ نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،تقریب کے اختتام پرعلماء کرام نے پاکستان کی سالمیت، بقا اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔