{مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے‘رپورٹ

ًمودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی، متعدد ممالک کا پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان بھارت کی لاکھ کوششوں کے باوجود ٹرمپ نے دہشتگردی کا ذکر تک نہ کیاجو مودی حکومت کو زوردار سفارتی جھٹکاہے، بی بی سی

اتوار 18 مئی 2025 18:20

/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء)بھارتی سفارت کاری مہم کی عالمی سطح پر ناکامی کاسلسلہ جاری ہے اور ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے، بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کر کے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔بی بی سی کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی، متعدد ممالک کا پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلانکیا ہے ،پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل، بھارت کو عالمی تنہائی کا سامناہے،چین نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا کھل کر اعلان کیا، ترکیہ نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کی جبکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا رہا۔

بی بی سی کے مطابق امریکی مداخلت سے بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن سے ہوا، امریکہ نے جنگ بندی کا حکم نامہ جاری کیا جبکہ بھارت لاعلم رہا، بھارت کی لاکھ کوششوں کے باوجود ٹرمپ نے دہشتگردی کا ذکر تک نہ کیاجو مودی حکومت کو زوردار سفارتی جھٹکاہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق عالمی رہنماؤں کا فوکس دہشتگردی نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنا تھا، بھارت کا بیانیہ مستردکردیاگیا،امریکہ کے پاکستان کے ساتھ یکساں سلوک نے بھارت کی ڈی ہائفینیٹ پالیسی کو دفن کر دیا، عالمی سفارت کاری نے کشمیر کو پھر مرکزی حیثیت دے دی، بھارت کا اندرونی معاملہ کہنے کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔

بی بی سی کے مطابق سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا بیک وقت دورہ، بھارت کے لیے سفارتی شکست ہوئی۔ایران اور سعودی عرب نے بھی سفارتی رابطوں میں پاکستان کو ترجیح دی، بھارت ثانوی حیثیت میں رہا، عالمی میڈیا میں پاکستان کا بیانیہ چھا گیا، بھارت کا دہشتگردی کا شور عالمی سطح پر مستردکردیا گیا۔ٹرمپ کے الفاظ نے بھارت کو مزید دیوار سے لگا دیا، دونوں ممالک کو برابر درجہ دے کر دہلی کی کا گھمنڈ خاک میں مل گیا۔

ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ صرف 10 ارب ڈالر کی تجارت کے باوجود اسے عالمی اہمیت دی، بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ دنیا نے مسترد کیا، پاکستان نے ثبوتوں سے دنیا کو قائل کیا۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے امریکہ کی ثالثی کو خوش دلی سے قبول کیا، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی دکھائی، چین، ترکی، ایران، سعودی عرب جیسے ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے، بھارت تنہا ہو گیا،بھارت جنگ کے میدان میں بھی ناکام، سفارتی محاذ پر بھی تنہا نظر آرہا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق امریکہ کی مداخلت نے بھارت کے علاقائی لیڈر ہونے کے خواب کو چکنا چور کر دیا، پاکستان کی پرامن اور ذمہ دار سفارت کاری نے عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم کیا۔