ظ*فلسطین و کشمیر سے یکجہتی پاکستانیوں کے خون میں گردش کرتی ہے،میاں طاہر محبوب

اتوار 18 مئی 2025 18:25

و* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر حافظ نعیم الرحمن کی فوجی جوانوں اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات نے پوری قوم کی طرف سے محبت اورحدت و یکجہتی کا بڑا مضبوط پیغام دیا ہے۔فلسطین و کشمیر سے یکجہتی پاکستانیوں کے خون میں گردش کرتی ہی.۔

معرکہ بنیان مرصوص نے مسئلہ کشمیر کو ازسرِنو عالمی منظر پر زندہ کردیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی عظیم لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،فلسطینیوں اور کشمیریوں کی استقامت اور حقِ آزادی کے لیے لازوال جدوجہد عالمی طاقتوں کو حل نکالنے پر مجبور کردے گی۔انہوںنے کہاکہ جنگ سے پہلے پاکستان سیاسی، آئینی، معاشی اور سماجی بحرانوں کا شکار اور ملک کے اندر مایوسیاں چھائی ہوئی تھیں،اللہ کی خاص مدد و نصرت سے پاکستان کو عزت و وقار مِلا اور انڈیاکے غرور اور تکبرکونشان عبرت بنادیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کا نقشہ تبدیل ہو گیا لیکن اب بدلے ہوئے حالات میں پاکستان کے لیے چیلنجز بھی زیادہ ہیں،انڈیا کیساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بلکہ یہ اُس طویل اور صبر آزما جنگ کی شروعات ہیں جس میں بالآخر فتح و کامرانی انشائاللہ پاکستان اور اس کے اتحادیوں کو ہی نصیب ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بھارت ایک بار پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گااس لیے سیاسی، حکومتی اور ریاستی اسٹیک ہولڈرز کا کسی بھی ممکنہ نئی انڈین جارحیت سے نمٹنے کے لیے طویل المیعاد منصوبہ بندی اور قومی اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو برقرار رکھنے کا لائحہ عمل ناگزیر ہے۔