
خاتون ولاگر ، یونیورسٹی پروفیسر سمیت متعدد افراد پاکستان سے مبینہ روابط و حالیہ کشیدگی سے متعلق بیانات پر گرفتار
اتوار 18 مئی 2025 19:35
(جاری ہے)
بعد ازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔
10 مئی کو پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا، جس میں بھارت کے 26 ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بالآخر 10 مئی کو شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔بھارتی پولیس نے ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی خان محمودآباد کو دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، انہیں آپریشن سندور سے متعلق بیان دینے پر گرفتار کیا گیا۔بھارتی پروفیسر کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری یوگیش جھتری نے ہریانہ کے ضلع سونی پت میں شکایت درج کروائی تھی جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے کی گئی۔علی خان محمودآباد پر فرقہ وارانہ بیانات، نفرت انگیز مہم، بغاوت، تخریبی سرگرمیوں پر اکسانے، اور مذہبی عقائد کی توہین جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اشوکا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ نے 8 مئی کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہندوتوا نظریات رکھنے والی شخصیات کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف میں تضادکی نشاندہی کی تھی۔انہوں نے لکھا ان لوگوں کو ہجوم کے ہاتھوں قتل، من مانی فیصلے اور بی جے پی کی نفرت انگیزی کا شکار بننے والے دیگر افراد کو بطور بھارتی شہری تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی اتنی ہی زور سے مطالبہ کرنا چاہییمحمودآباد نے کہا کہ دو خواتین فوجی افسران کی جانب سے بریفنگ دینا ایک اہم علامتی عمل ہے، لیکن اگر یہ علامتیں زمینی حقیقت میں نہ ڈھلیں تو پھر یہ صرف منافقت رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو زمینی حقیقت عام مسلمانوں کو درپیش ہے، وہ اس تصویر سے مختلف ہے جو حکومت پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہریانہ اسٹیٹ کمیشن نے ان کے ان بیانات کو ملکی فوجی کارروائیوں کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا۔ہریانہ اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے کرنل قریشی سے متعلق ان کے بیان پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان کے تبصرے بھارتی مسلح افواج میں خواتین افسران کی تضحیک اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔دوسری جانب،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو پنجاب اور ہریانہ سے 5 دیگر افراد کے ہمراہ پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا، جن میں 25 سالہ طالب علم اور 24 سالہ سیکیورٹی گارڈ شامل ہے، جن کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ہریانہ کے ضلع حصار سے تعلق رکھنے والے جیوتی ملہوترا ٹریول وِد جو کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہیں، یوٹیوب پر ان کے 3.5 لاکھ اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، اور ان کے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر پاکستان کے سفر کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔یوٹیوبر کو بھارت کے آفیشل سیکریٹس ایکٹ 1923 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ حساس معلومات پاکستانی اہلکاروں کو فراہم کر رہی تھیں۔مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.