Live Updates

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں وفاقی وزراء کی اہم ملاقات

اتوار 18 مئی 2025 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں وفاقی وزراء کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، امین الحق، جاوید حنیف، حفیظ و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کراچی سمیت اندرونِ سندھ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں، گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کو دورانِ جنگ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے قسط رکوانے کی کوشش کی، تاہم وزیر خزانہ نے پاکستان کا بھرپور مقدمہ پیش کیا۔ انشاء اللہ اگلے سال تک ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوشش کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملکی سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے تمام طبقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کی قیادت میں مسلح افواج کے مثالی کارنامے پر اظہارِ تشکر بھی کیا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات