Live Updates

مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے علامت ہے ، سائیں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی

اتوار 18 مئی 2025 21:30

۳کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر پیر طریقت وشریعت مولانا سائیں مولانا عبدالقیوم ہالجیوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے علامت ہے قاید جمعیت مولانا فضل الرحمان نے ہر دور میں باطل کی انکھوں میں انکھے ڈال کر لادینیت کا مقابلہ کیا ہے دفاع پاکستان اور اسرائیل مردہ باد ملین مارچ میں کارکنوں اور عوام کے تاریخی شرکت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے معاون ناظم مالیات مولانا مفتی محمد روزی خان بادیزی کے جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان نجم المدارس یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سرپرست اعلی حاجی محمد سلیمان جتک محمد اعظیم جتک مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سائیں مولانا عبدالقیوم ہالجیوی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام امت مسلمہ کا نمائندہ جماعت ہے جمعیت علما اسلام نے ہردو میں وطن عزیز کی استحکام اور بقا اور تحفظ کے لئے دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کو مٹانے والے خود مٹ گئے لیکن جمعیت علما اسلام پاکستان اس توانائی اور نوجوانی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام کامیاب دفاع پاکستان اور اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کے انعقاد پر صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبد الواسع ان کی مکمل کابینہ اور جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نگران امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی ان کی مکمل ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں بلوچستان کے عوام اور کارکنوں بڑی تعداد میں شرکت جمعیت علما اسلام پر اعتماد کا اظہار ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات