
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا اعتراف
اربوں ڈالرز کے بھارتی رافیل طیارے، چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے، پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے نمایاں جنگی برتری حاصل کی
فیصل علوی
پیر 19 مئی 2025
11:20

(جاری ہے)
دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ”کامیابی کے ساتھ“ مکمل کر لی۔
جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اربوں ڈالرز کے بھارتی رافیل طیارے، چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کردہ ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز اور ہائپر سونک میزائلز نے پاکستان کو خطے میں تکنیکی برتری دلائی، چینی اشتراک سے تیار کردہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے نہ صرف بھارتی عسکری منصوبہ بندی کو ناکام بنایا بلکہ حکمت عملی سے دشمن کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین دفاعی اتحاد نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنا رہا ہے بلکہ جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کا نیا توازن بھی قائم کر رہا ہے جس میں بھارت خود کو دفاعی پوزیشن پر محسوس کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔نائب وزیر اعظم کاکہناتھا ہ ہم نے مختلف ممالک کوبتایا کہ ہم نے ابھی تک حملہ کیا جس پر ایک مغربی ملک نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ سچ کہہ رہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم اس پر کاربند ہے تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا۔انہوں نے بتایا تھاکہ 10مئی کی صبح سوا آٹھ بجے امریکی وزیرخارجہ کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ بھارت سیزفائر کیلئے تیار تھا۔ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ہم عوام کی بہتری اورمعیشت کیلئے امن چاہتے ہیں اس لئے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈ کے بناسپتی گھی کے سیمپل فیل ہونے پر81ہزار کلو گھی تلف کردیا
-
یوکرین نے روسی توانائی کے ڈھانچے پر حملوں میں اضافہ کر دیا
-
قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے
-
پاکستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 739 ہوگئی
-
افریقہ سمیت امن کے بغیر کہیں بھی ترقی ممکن نہیں، گوتیرش
-
آئی سی سی ججوں اور وکلاء پر پابندیاں قانون و انصاف پر حملہ، وولکر ترک
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے ہلاکتوں اور انخلاء میں اضافہ
-
دہشتگردی کے متاثرین سے زبانی کی بجائے عملی ہمدردی کا مطالبہ
-
وزیرہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب کے13اضلاع میں نئے واساز کی فعالیت کے امور پر غور کیا گیا
-
عسکری و حکومتی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور قومی یکجہتی سے سچ کی بنیاد پر معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی ، عطاء اللہ تارڑ
-
برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.