Live Updates

دنیا جانتی ہے بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے، بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہوچکا ہے،اسحاق ڈار

چینی وزیرخارجہ کی دعوت پرچین کا دورہ کررہا ہوں، جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات کو دیکھا جاتا ہے،جنوبی ایشیا کی صورتحال اورخطے میں امن واستحکام پر بات چیت ہوگی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی چین روانگی سے قبل گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 19 مئی 2025 12:10

دنیا جانتی ہے بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے، بھارت کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 مئی 2025)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے، بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہوچکا ہے،چینی وزیرخارجہ کی دعوت پرچین کا دورہ کررہے ہیں، جنوبی ایشیا کی صورتحال اورخطے میں امن واستحکام پر بات چیت ہوگی،چین روانگی سے قبل نائب وزیراعظم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات کو دیکھا جاتا ہے۔

پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔انہوں نے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان 60 ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پربے بنیاد الزامات لگائے گئے جنہیں پاکستان نے ہر فوم پرغلط ثابت کیاہے۔

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ہفتے میں دنیا کی تمام ڈپلومیٹک کمیونٹی، 60 ممالک سے رابطے ہوئے جس میں سیاسی، علاقائی، گلوبل، سفارتی اور حالیہ تمام معاملات پر گفتگو ہوئی، چین ہمارا بہت قریبی دوست ہے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا پلڑا پہلے دن سےبھاری ہے، ہم نےشروع سےکہا تھا کہ پہلگام پرتحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ قبل ازیںپاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ۔وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے۔ دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل ہے۔ وزیر اعظم کا قائم کردہ سفارتی وفد بھی مختلف ممالک کا دورہ کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد مختلف ممالک میں اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔ وفد بھارتی جھوٹے بیانیہ کو بے نقاب کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات