Live Updates

بھارت کی22 چوکیاں ہمارے پاس ہیں،حنیف عباسی کا انکشاف

ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہیں،ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے ہیں،پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکہ کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاو، وفاقی وزیر ریلوے کا تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 19 مئی 2025 12:45

بھارت کی22 چوکیاں ہمارے پاس ہیں،حنیف عباسی کا انکشاف
اٹک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 مئی 2025)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی22 چوکیاں ہمارے پاس ہیں،ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے ہیں،ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہیں،اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکہ کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاو۔پاکستان نے اپنے 33 شہداءکا بدلہ لیا ہے اور قوم ان شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداءکےلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ نور خان ایئر بیس پر حملہ ہوا تو پاکستانی قوم ایئر بیس کی طرف بھاگی۔

(جاری ہے)

یہ ہے ہماری قوم کا جذبہ جب دشمن حملہ کرتا ہے تو پوری قوم تمام اختلافات بھلا کر ایک پبج پر آجاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ہمارا پانی بند کیا تو ہم اس کا سانس بند کردیں گے۔ پاکستان کو ڈرانے کی کوشش نہ کی جائےکیونکہ یہ ڈرنے والا ملک نہیں تھا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ غوری، غزنوی اور شاہین میزائل چوک چوراہوں میں سجاوٹ کیلئے نہیں بنائے تھے۔

ہمارے تمام میزائلوں کا رخ بھارت کی جانب تھا۔حنیف عباسی کاکہناتھا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور واہگہ یا اٹاری بارڈر پر کشیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی۔اس موقع پروزیر ریلوے نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ریلوے کو مسلح افواج کے مکمل اختیار میں دے دیا گیا ہے، جب بھی ضرورت ہو پاک افواج ریلوے کو ہتھیاروں کی ترسیل یا دیگر مقاصد کیلئے استعمال کر سکتی تھی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پہلگام بس حملہ ایک بہانہ ہے، بھارت کا اصل ہدف سندھ طاس معاہدہ ہے، جو پاکستان کے پانی کے حقوق کی ضمانت دیتا تھا۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے کیونکہ اس کی خلاف ورزی خطے کے امن کیلئے خطرناک ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور اس کے میزائل ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار تھے۔ انہوں نے کہاتھا کہ اگر بھارت نے سرحد پار کی تو پاکستانی افواج بھرپور جواب دینے کیلئے تیارتھے اور کسی بھی مس ایڈونچر کے سنگین نتائج ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات