
ترجمان دفتر خارجہ کی آپریشن"بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوئوں کی تردید
پیر 19 مئی 2025 20:01

(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے، بھارتی فوج نے فوری طور پر گمراہ کن ویڈیو کو حذف کر دیا تاہم اس وقت تک بھارتی میڈیا کے بعض حصے پہلے ہی بغیر تصدیق کے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھا چکے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ ہندوستانی میڈیا ادارے اس ڈس انفارمیشن کا پرچار کررہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کا آفیشل ہینڈل اس معاملے پر خاموش ہے جبکہ اس نے غلط پوسٹ کے لیے نہ تو وضاحت کی اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا مشاہدہ ہے کہ اس طرح کی ڈس انفارمیشن مہمات آپریشن "سندور " میں بھارت کی ناکامیوں کو دانستہ طور پر چھپانے کی کوشش کا حصہ ہیں جو کہ پاکستان کی روایتی فوجی صلاحیتوں کے مظاہرہ کا نتیجہ تھیں۔ مزید برآں یہ من گھڑت کہانیاں نئی دہلی کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے گمراہ کن بیانیہ اور پاکستان کی طرف سے نام نہاد "جوہری بلیک میلنگ" کے بے بنیاد الزامات کو ہوا دینے کی جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی رینج آئی ایس پی آر کی 12 مئی 2025ء کی پریس ریلیز میں تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے پریسیزن گائیڈڈ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے الفتح سیریز کے میزائل ایف 1 اور ایف 2 کے ساتھ ساتھ جدید گولہ و بارود ، انتہائی باصلاحیت لانگ رینج لوئٹرنگ کلر ڈرون اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری کا استعمال کیا۔ ان اثاثوں کے ذریعہ ہندوستان اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جن فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ بھی 12 مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں بیان ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ اور اشتعال انگیز مواد کو پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ یہ سرکاری اداروں کی ناقص پیشہ ورانہ صلاحیت کا بھی غماز ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
-
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے
-
کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی
-
بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا اور پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے
-
غزہ کے بچوں کے سامنے ہر طرف سے فقط موت، یونیسیف
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا
-
آئی ایم ایف کی نئی شرائط، پاکستان کے لیے مسائل؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی
-
ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی
-
میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے
-
حکومت کا عالمی سطح پر مختلف ممالک میں سفارتی وفود بھجوانا اچھا اقدام ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.