Live Updates

بھارتی میڈیا کا شاہین میزائل سے متعلق پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے،پاکستان نے دعوے مستردکردیئے

پیر 19 مئی 2025 20:02

بھارتی میڈیا کا شاہین میزائل سے متعلق پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے،پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)پاکستان نے بھارت کے شاہین میزائل سے متعلق بے بنیاد دعوے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا شاہین میزائل سے متعلق پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے،بھارتی آرمی نے ویڈیو جاری کی، جھوٹا دعویٰ پکڑے جانے پر خود ہی ڈیلیٹ کردی،بھارتی فوج کی خاموشی اس فیک ویڈیو پر سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق کے جھوٹے دعوے کو پھیلایا، بھارتی فوج کی خاموشی اس فیک ویڈیو پر سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بیبنیاد دعوے کیے جا رہے ہیں، پاکستان نے صرف فتح F1، F2 میزائل، لانگ رینج ڈرونز اور آرٹلری استعمال کی، استعمال شدہ ہتھیاروں کی تفصیل آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ جھوٹے دعوے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی میڈیا کا رویہ پیشہ ورانہ اصولوں کے منافی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات