
احسن ایازآئندہ ماہ امریکہ میں اٹلانٹا اوپن اورآفتاب جاوید سکواش ایونٹ میں شرکت کریں گے
منگل 20 مئی 2025 14:29

(جاری ہے)
پشاور سے تعلق رکھنے والے سکواش چیمپئن احسن ایاز کو رواں سال کے اوائل میں صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی چھٹی میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کے دوران پرائڈ آف خیبر پختونخوا ایوارڈ 2025 سے بھی نوازا گیا۔
امریکی سکواش لیول 3 کے سرٹیفائیڈ کوچ احسن ایاز اس وقت ہوسٹن، امریکہ میں مقیم ہیں۔انہوں نے ایسنسیا بزنس سکول (یو اے ای) سے پروجیکٹ مینجمنٹ میں ایم بی اے اور پشاور یونیورسٹی سے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف ایک ایتھلیٹ کے طور پر بلکہ ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک انسان دوست اور سرپرست کے طور پر بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال احسن ایاز کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اپنی ایتھلیٹک کامیابیوں کے علاوہ، وہ انسان دوستی کے لئے گہری وابستگی رکھتے ہیں، وہ جگر اور گردے کی بیماریوں سے لڑنے والے مریضوں کی فعال طور پر حمایت کرتے ہیں اور پسماندہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرتے ہیں۔ اپنی بااثر سوشل میڈیا موجودگی کے ذریعے وہ پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور کھیلوں کے کلچر کے فروغ کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 سال بعد پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی
-
رانا صاحب چھا گئے!
-
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا پہلا موقع
-
چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ کل سے امریکا میں شروع ہوگا
-
بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر
-
بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا
-
بھارتی میڈیا آرمی چیف کے میچ دیکھنے پر بھی تلملا اٹھا
-
رستم زماں گاما پہلوان کی 65ویں برسی 23 مئی جمعہ کو منائی جائے گی
-
پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے ٹاپ پرفارمر سپنر کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے ڈراپ کر دیا
-
پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
پی سی بی کا بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.