
پی ٹی آئی عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لے، ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘عظمیٰ بخاری
منگل 20 مئی 2025 17:46

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا آسان کاروبار منصوبہ ایک گیم چینجر ہے، جس کے تحت 57 ہزار نئے کاروباروں نے ترقی کا نیا دروازہ کھولا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام بڑے بازاروں میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور ہر بازار کے باہر الیکٹرک کارٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کاروباری اسکیم ’’آسان کاروبار اسکیم‘‘وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام ہے، جو عوام کو معاشی خودمختاری کی جانب لے جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت صرف تین ماہ میں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد افراد کو اکسٹھ ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے۔ ان قرضوں سے ستاون ہزار نو سو تیرہ نئے کاروبار شروع ہو چکے ہیں، جن میں چھ ہزار سات سو ترپن خواتین بھی شامل ہیں، جنہوں نے تین ارب روپے سے زائد رقم بطور قرض حاصل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت فیصل آباد میں چھ ہزار ایکڑ زمین واگزار کروائی گئی ہے۔ گوجرانوالہ میں شہریوں نے از خود تجاوزات ختم کر کے مثبت مثال قائم کی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تمام بازاروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان کی جگہ الیکٹرک کارٹس متعارف کروائی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی ہو اور ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔انہوں نے حسین آگاہی بازار، فرید گیٹ اور دیگر تاریخی مقامات کو خوبصورت بنانے کے حکومتی ارادوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ان جگہوں پر ٹف ٹائلز اور پھولوں کی سجاوٹ کے ذریعے ان مقامات کو سیاحتی و تجارتی مرکز بنایا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی اور شہروں کی صفائی میں تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی چھ گھنٹے کی طویل میٹنگ میں دی۔
مزید اہم خبریں
-
سفارتی وفد پر اسرائیلی ہوائی فائرنگ پر یو این کو تشویش
-
شام: پابندیاں ہٹانا عوام کی مشکلات کم کرنے کی جانب اہم قدم، پیڈرسن
-
یمن میں انسانی المیہ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت، امدادی ادارے
-
مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
خضدار حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا
-
بی ایل اے اور ٹی ٹی پی دونوں بھارت کی پراکسیز ہیں
-
ایشیائی ممالک کے ’دھوکہ دہی مراکز‘ انسانی استحصال کی آماجگاہ، ماہرین
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ فوج کا نہیں حکومت کا ہے
-
امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے حتمی اسرائیلی اجازت کے منتظر
-
پاکستان: یونیسف کی سکول بس پر حملے اور ہلاکتوں کی کڑی مذمت
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.