Live Updates

سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، قومپرست جماعتوں کا امن و امان کی مخدوش صورت حال پر علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان

منگل 20 مئی 2025 22:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، قومپرست جماعتوں نے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور شہریوں کے حقوق کیلئے مرحلہ وار احتجاجی تحریک کے سلسلے میں اس تحریک کا آغاز 23مئی بروز جمعتہ المبارک کو گھنٹہ گھر چوک پر علامتی بھوک سے کرنے کا اعلان کیاہے یہ اعلان گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے زیر اہتمام ن لیگ ضلع سکریٹریٹ نیو پنڈسکھر میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا ، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی ، سنی تحریک کے حافظ محبوب علی سہتو ، پی پی پی ایڈوکیٹ سہیل احمد برڑو ، ایس یو پی کے ماجد علی ڈنور ، اتحاد امن کمیٹی کے بابو محمد سچل مہر ، پی ایم ایل (ق ) کے ایڈوکیٹ میر خان چاچڑ ، جے یو آئی کے مفتی قمر الدین ملانو ، مفتی محمد اعظم مہر ، جماعت اسلامی کے ایڈوکیٹ سلطا ن احمد لاشاری ، سرفراز احمد صدیقی ، ایس ٹی پی کے نومی سندھی ،ظفر کھوسہ سمیت ن لیگ کے اعظم خان ،خالدہ شیخ ، عبدالفتاح ابڑوسمیت سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، قومپرست جماعتوںکے نمائندگان و سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، اسپتالوں کی حالت زار ، شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، قبائلی جھگڑوں کے خاتمے ، شہرمیں کھلے عام سماجی برائیوں ، آکڑا پرچی ، جواء ، شہر میں غیر فعال سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر شہری حقوق کیلئے تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور متفقہ طور پر شہراور شہریوں کو تحفظ اور انکے جائز حقوق فراہمی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا بعد ازیں اجلاس آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء خورشید احمد میرانی ، حافظ محبوب علی سہتو ، ایڈوکیٹ سلطا ن احمد لاشاری ، مفتی قمر الدین ملانو ، ماجد ڈنور و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سکھر پولیس کی نااہلی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے آئے روز چوری ڈکیتی اور رہزنی سمیت اغوا کی وارداتین ہو رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے ایسا لگتا ہے سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پریس کانفرنس نے بتایا کہ شہرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے کئی بار ملاقات کر کے انہیں آگاہی دی گئی لیکن ہر بار کی طرح جھوٹے دلاسے دیئے جارہے ہیں آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر اورسکھر کے شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا سکھر پولیس فی الفور اپنا قبلہ درست کر کے عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر جن لوگوں کے ٹیکسوں سے وہ اپنی تنخواہ لیتے ہیں ان کے ہاتھوں میں انکے گریباں ہونگے ، انہوںنے کہا کہ سکھر پولیس کی عدم توجہی اور جرائم کے خاتمے کیلئے غیر موئثر اقدامات کی وجہ سے شہر میں آئے روز چوری ، ڈکیتی ، لوٹ مار ، ڈاکہ زنی ، قتل و غارت کے واقعات عام ہو رہے ہیں شہر میں پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈے قائم ہیں ، کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہے ایسا لگتا ہے شہر کی پر امن فضاء کو جان بوجھ کر خراب بنایا جارہا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دینگے اور پولیس سمیت دیگر محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے بھرپور طریقہ کار سے آگاہ کرینگے پریس کانفرنس کندہ نے اعلان کیا کہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور شہریوں کے حقوق کیلئے مرحلہ وار احتجاجی تحریک کے سلسلے میں اس تحریک کا آغاز 23مئی بروز جمعتہ المبارک کو گھنٹہ گھر چوک پر علامتی بھوک سے کیا جائیگا انہوںنے سکھر کی تمام سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تاجر ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، معزز شہریو ںسے اپیل کی ہے وہ شہر اور شہریوں کے جائز حقوق کیلئے علامتی بھوک ہٹرتال میں شرکت کرکے اپنا فریضہ ادا کریں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات