Live Updates

uبلاول بھٹو کیخلاف پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہی: راجہ پرویز اشرف

بدھ 21 مئی 2025 03:55

) لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے لاھور ہائیکورٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف رٹ پٹیشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں میں سیاست کرنیوالے انکی عوامی پذیرائی سے خوفزدہ ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کیخلاف پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جعلی رٹ پٹیشنوں کے نام پر عدلیہ کا وقت ضائع کرتے ہیں، بلاول بھٹو کے بطور چیئرمین انتخاب کی توثیق الیکشن کمشن بھی کر چکا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ گمراہ کن پٹیشن کا مقصد سیاست کو آلودہ کرنے کے سوا کچھ نہیں، پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت کو ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات