Live Updates

وزیراعظم شہبازشریف کی خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم کا حملے میں معصوم بچوں اورانکے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار، زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ہدایت

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 21 مئی 2025 12:00

وزیراعظم شہبازشریف کی خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)وزیراعظم شہبازشریف کی خضدار میںسکول بس پربھارتی سرپرستی میں کام کرنےوالے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ،بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اورانکے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خودکش حملے کی سخت الفاط میں مذمت کی اور معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ہدایت کی۔انہوں نے ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنےوالے دہشتگردوں کاسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے سکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں۔بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔بھارتی حمایت یافتہ ان دہشت گردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی تمام حدیں پار کیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پاکستان کے مستقبل اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔پاکستان کے مستقبل ننھے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشت گردوںکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم اور متحد ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیاتھا جس میں 3 بچوں سمیت 5 شہید ہوگئے تھے دھماکے میں 38افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔

افسوس ناک واقعہ خضدار کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیاتھا جہاں ایک سکول وین معمول کے مطابق بچوں کو لے جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کردیا تھا۔جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کئی زخمی بچے سڑک پر جا گرے تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کاکہنا تھا کہ دھماکے میں 38 بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔علاوہ ازیں پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات