Live Updates

میرعلی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد بعض حلقوں کی جانب سےسکیورٹی فورسز پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے جا رہے ہیں ، آئی ایس پی آر

بدھ 21 مئی 2025 20:03

میرعلی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد بعض حلقوں کی جانب سےسکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد بعض حلقوں کی جانب سےسکیورٹی فورسز پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے جا رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کو اس واقعہ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ الزامات سراسر بے بنیاد ہیں اور سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کی بھرپور کوششوں کو بدنام کرنے کی ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں،ان بے بنیاد دعوؤں کے بعد فوری طور پر ایک جامع تحقیقاتی عمل کا آغاز کیا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ میں واضح طور پر سامنے آیا ہے کہ یہ گھناؤنا عمل بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ خوارج نے منصوبہ بندی سے انجام دیا،یہ امر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ عناصر جو اپنے بھارتی آقاؤں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں، دہشت گرد کارروائیوں کے لئے عام شہری علاقوں اور نہتے افراد کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ان کا مقصد مقامی آبادی اور سکیورٹی فورسز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے جو کہ ناکام رہے گا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز ایک بار پھر عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ اس غیر انسانی اقدام میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات