Live Updates

oجمعیت علماء اسلام (س) کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس

گ*جمعیت علما ء اسلام س نے مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کردیا

بدھ 21 مئی 2025 19:40

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)جمعیت علماء اسلام (س) کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس۔جمعیت علما ء اسلام س نے مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کردیا۔سینیٹ سے پاس ہونے والے حالیہ غیر شرعی بل کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اس بل کو فوری واپس لے۔مکار دشمن انڈیا کے خلاف اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشائاللہ دشمن ہمیشہ کی طرح شکست سے دوچار ہوگیا۔

خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں جمعیت علما ء اسلام س کو بنیادی سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ۔: جمیعت علماء اسلام (س) صوبہ خیبر پختو نخواہ کی صوبائی مجلس شوری و عمومی کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں جمیعت علماء اسلام س پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالحق ثانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (س) کو منظم کرنے کے لئے غور و خوض کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں بے گناہ معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس اور کیا گیا اور اس واقعے کی مذمت کی گئی۔اجلاس کا ایجنڈا صوبائی سینئر نائب امیر حافظ عبدالرافیع نے پیش کیا۔ اجلاس میں پارٹی کو مزید منظم کرنے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب ضلع پشاور میں ایک عظیم الشان خدمات مولانا حامد الحق حقانی شہید کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا اسی سلسلے میں صوبائی قائدین امیر مرکزیہ کے ہمراہ جلد صوبہ خیبر پختون خواہ کا تنظیمی دورہ شروع کرینگے اور ہر ایک ضلع میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا شیڈول کل جاری کیا جائیگا اجلاس میں صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب نے کہا کہ ہم امیر مرکزیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انشائاللہ ہمارے شہید قائدین کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اجلاس سے امیر مرکزیہ مولانا عبدالحق ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد محترم مولانا حامد الحق حقانی شہید کے شہادت کو تین ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک تفتیش صفر ہے۔

ہمارے ملکی تفتیشی ادارے اس ضمن میں مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ہم حکومت وقت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اجلاس کے اخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مکار دشمن انڈیا کے خلاف اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشائاللہ دشمن ہمیشہ کی طرح شکست سے دوچار ہوگیا. اجلاس میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع کے امراء و نظماء نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحئی حقانی کی والدہ اور نواسی، ضلع بونیر کے جنرل سیکرٹری مسلم خان کے چچا زاد بھائی کے فوت ہوئے پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات