Live Updates

ح*پی پی 52 میں جیت کر پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بنک بڑھا سکتی ہی: حسن مرتضیٰ

بدھ 21 مئی 2025 19:50

…سمبڑیال +لاھور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی پی 52 میں جیت کر پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بنک بڑھا سکتی ہے، پولنگ ڈے کی تیاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کر رھے تھے جو پی پی 52 سیالکوٹ سے پارٹی امیدوار راحیل کامران چیمہ کے انتخابی دفتر میں ہوا۔

اجلاس میں امتیاز صفدر وڑائچ، عثمان ملک، میاں اظہر حسن ڈار، چودھری اسلم گل، آصف بشیر بھاگٹ، اعجاز سمہ، علامہ یوسف اعوان،ملک طاہر،ظل حسنین،رائے شاہجہان کھرل، چودھری اختر چھوکر،چودھری اشرف،سید عنایت علیشاہ، ذکی چودھری، ارشد جٹ، چودھری ضیا محی الدین،امجد میو ،سجاد الحسن،رانا جمیل منج،امجد جٹ،علی سانول،سردار اظہر حیات،علی رضا زیدی، محسن ملہی،موسیٰ کھوکھر،عرفان یاسین،زاہد حسین شاہ،عمران اٹھوال، ڈاکٹر خیام حفیظ،سردار اظہر عباس،ریاض حسین شاہ، وزیر اعوان،حامد نواز،نعیم دستگیر، تنویر موہل,تسنیم ناصر گجر،رانا محمود اشرف،چودھری ظہیر،چودھری ریاض،ودود ڈار،آغا تقی شاہ، خواجہ اویس شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اسلم گل، عثمان ملک اور امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو جنرل الیکشن کی طرح لڑینگے، صدر اور جنرل سیکرٹری ضمنی الیکشن سے قبل ڈویڑنوں کے دورے کریں، عام آدمی کے مسائل اجاگر کر کے ہم الیکشن میں مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام بلاول بھٹو کو بھٹو اور بی بی شہید کا نمائندہ سمجھتے ہیں۔پنجاب ایگزیکٹو اور ڈسٹرکٹ صدور کو الیکشن سے دو روز قبل بلایا جائے، کمپین انچارج آصف بشیر بھاگٹ نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپلز یوتھ، پی ایس ایف اور اقلیتی ونگ کی انتخابی مہم بہترین جا رھی ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد پنجاب ایگزیکٹو کو ضمنی الیکشن میں سرگرم کرنا ہے۔

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ حلقے کے کل 185پولنگ سٹشن اور 132کیمپ لگائے جائینگے، الیکشن ڈے کے لیے 1500 کارکنوں کی ڈیوٹی لگائی جائیگی، پنجاب ایگزیکٹو کے 40ممبران دس دس رکنی دستوں کیساتھ یکم جون کو ڈیوٹی دینگے اورٹکٹ ہولڈر اور ضلعی صدور 30، تیس رکنی ٹیموں کیساتھ شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹاف کی فہرستیں پنجاب ایگزیکٹو، ضلعی صدور اور ٹکٹ ہولڈرز کو پولنگ ڈے سے قبل دیدیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات