Live Updates

ٌخضدار میں سکول کے معصوم بچوں پر دہشت گرد حملہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل معافی ہے، واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی عبرتناک سزائیں دی جائیں، سینیٹر محمد عبدالقادر

بدھ 21 مئی 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ خضدار میں سکول کے معصوم بچوں پر دہشت گرد حملہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل معافی ہے واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی عبرتناک سزائیں دی جائیں اس اندوہناک واقعہ میں بھارت ملوث ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس پر پوری قوم یقین رکھتی ہی.

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بے مثال قیادت اور ہم آہنگی کی وجہ سے پاکستان نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ 2025 بڑے باوقار انداز میں جیتی ہی. یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمد عبدالقادر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ جیت کر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے بھارت کو بھارت میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کر دیا افواج پاکستان انکی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان میں سرگرم بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں بھی مکمل طور پر کامیاب ہو جائے گئیں.

بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں دہشتگردی کے واقعات وقتی طور پر ایک چیلینج ضرور ہیں لیکن امن و امان قائم کرنے والے ادارے دہشت گردی کی جڑ سے اکھاڑنے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے تاکہ ان کا نشان مٹ جائی. ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہے�

(جاری ہے)

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات