Live Updates

ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،وزیرمملکت طلال چوہدری

جمعرات 22 مئی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کی لعنت کو مناسب طریقے سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

خضدار میں سکول بس پر حملے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے دشمن ملک کا ہاتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پولیس فورس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ دہشت گردی کے واقعات کو موثر انداز میں روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے کچھ اضلاع میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کو بھی فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کیلئے کالعدم تنظیموں کی سپورٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور صوبوں کے ساتھ مل کر اجتماعی کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کا صفایا کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات