Live Updates

خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں،اُس کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف

جمعرات 22 مئی 2025 14:51

خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں،اُس کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت دیں گے، بھارت پیسا دیتا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے یہاں خونریزی کرتی ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 9 لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں ہم نے 3سے 4 دن بہت تحمل کا مظاہرہ کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات