
نوجوانوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی تفصیلی مشاورت سے جامع یوتھ اینڈ ایڈولسنٹ پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، ہمارا ہدف آئندہ سال نوجوانوں کو روزگار کے 15 لاکھ مواقع فراہم کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
جمعرات 22 مئی 2025 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ان پر سرمایہ کاری ہماری اولین ترجیح ہے، ان نوجوانوں نے حالیہ پاک۔بھارت جنگ میں یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان بھارت سے نہ صرف ہر شعبہ میں بالاتر ہے بلکہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بھی ان سے آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ اینڈ ایڈولسنٹ پالیسی کی تیاری حتمی مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے اور اس کا اعلان جلد کیا جائے گا، اس پالیسی کا مقصد پاکستان کی نوجوان آبادی کو درپیش بے شمار چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔فور ایز کے ارد گرد بنائی گئی پالیسی کے ذریعے تعلیم، روزگار، ماحولیات اور مشغولیت پر عمل کرتے ہوئے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ ڈیجیٹل ہب کے قیام سے اب تک 16 لاکھ نوجوانوں نے اس تک رسائی حاصل کی ہے، اس پلیٹ فارم کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں سکالرشپس، روزگار سمیت دیگر مواقع کے بارے میں معلومات اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہنرمند بنا کر بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے جس سے ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا، ترسیلات زر کو تین سال میں 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس سکیم کے تحت باصلاحیت کھلاڑیوں کو میرٹ اور شفافیت کے ذریعے منتخب کیا جائے گا، اس کیلئے مختلف شہروں میں اکیڈمیاں قائم کی جا رہی ہیں جن میں ان کو خصوصی تربیت دی جائے گی اور بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں پنجاب انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا، اب اس کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھایا گیا ہے اور اسے پاکستان انڈوومنٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر نیشنل یوتھ کونسل کے 110 ممبران کا انتخاب کیا گیا ہے، یہ کونسل وزیراعظم کے ایڈوائزری بورڈ کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کے سٹارٹ اپس کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضہ دیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو جدید آئیڈیاز پر انوویشن ایوارڈز دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ سے پچ پاکستان پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس میں باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، وزیراعظم یوتھ پروگرام جدید آئیڈیاز پیش کرنے والے نوجوانوں کو جدید انکیوبیشن سنٹرز اور فنڈز فراہم کرے گا، یہ فنڈز 30 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک ہوں گے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.