Live Updates

پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت کی بدترین کرپشن کیخلاف 26 مئی سے صوبہ بچائو تحریک شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 22 مئی 2025 22:54

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کرپشن کے خلاف پی پی پی خیبرپختونخوا 26 مئی کوصوبہ بچا ، تحریک کا آغاز کرے گی اور اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان اور صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ کی قیادت میں پشاور میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا ، اس حوالے سے پی پی پی این اے 19صوابی کا اجلاس پپپلز ہاس رنڑا ڈھیری میں زیر صدارت ڈاکٹر عقیل فاروقی ہوا جس میں موجودہ صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف پی پی پی کی صوبہ خیبرپختونخوا بچا اجتجاج پشاور کیلئیروانگی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ احتجاج میں این اے 19 سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 19سے پی پی پی کے سابقہ امیدوار محمد بلال خان شیرپا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے کوھستان اور ملم جبہ سکینڈل نے تبدیلی کے دعوے داروں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب کر دئیے پی پی پی کے قائدین کو ہردور میں احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن آج تک ان پر کچھ ثابت نہ ہوسکا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کرموجودہ صدر پاکستان آصف علی زرداری تک کرپشن کے بے بنیاد الزامات کا کون حساب دے گا، پی پی پی عوام کی عدالت میں ہمیشہ سرخرو ہوئی ہیں 26مء کا صوبہ بچا اجتجاج موجودہ صوبائی حکومت کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگی کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور ناقص حکمرانی نے خیبر پختونخوا کو بحرانوں کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی مسائل پر حکومتی خاموشی ناقابل قبول ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی سے شدید متاثر ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ اس نااہل اور عوام دشمن طرز حکمرانی کے خلاف بھرپور عوامی مزاحمت کی جائے اجلاس سے ڈاکٹر عقیل فاروقی ظھور خان جدون سعید خان امتیاز محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات