Live Updates

گ*پاکستان افغانستان تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہا ہوں‘ محمود خان اچکزئی

جمعرات 22 مئی 2025 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی بہتری کیلیے کردار ادا کر رہا ہوں، نواز شریف افغانوں کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی بعض طاقتیں چاہتی ہیں کہ خطے میں جنگ ہو۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مل کر بیٹھے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ صادق خان کے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان کا فائدہ اٹھائیں، افغانستان ہمسایہ ملک ہے، خطے کیلیے ضروری ہے اختلافات کو بھلا کر مل کر چلیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک خطے کو جنگ سے بچائیں، پاکستان جمہوری ملک ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا زیادتی ہے، بانی پی ٹی آئی باعزت طریقے سے جیل سے رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں باہمی احترام وقت کی ضرورت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات