Live Updates

خضدار، سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6 ہوگی،4 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، 13سالہ حیدر اور12سالہ ملائکہ خضدار بس حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 23 مئی 2025 13:16

خضدار، سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالب علم زخموں کی ..
خضدار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 شہادتیں ہوگئی،4 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ منگل کو خضدار میں سکول بس پر فتنہ الہندوستان کے حملے میں شدید ہو ئے تھے تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔

حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6 ہوگی جس میں 4طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔

بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کیلئے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاو¿ں سے لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزخضدار میں گزشتہ روزہونے والے ہولناک دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیاتھا۔

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی سنگین دفعات شامل کی گئی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی تھی اور دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش کیلئے سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے سرگرم عمل تھے۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ خضدار میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید محمد اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی۔

بلوچستان خضدار میں آرمی پبلک سکول بس پرحملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد اقبال خان کی نماز جنازہ میانوالی کے علاقہ ٹولا منگلی میں ادا کی گئی تھی۔نمازجنازہ میں آرمی جوانوں افسران سول سوسائٹی،انجمن تاجران کے نمائندگان سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی تھی۔شہید اہلکارمحمد اقبال کی وصیت کے مطابق شہید محمد اقبال کو کالاباغ کی مسجد گلزار مدینہ کے ساتھ قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاتھا۔

قبل ازیں خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوںنے ایک سکول بس کو نشانہ بنایاتھا۔دھماکے میں بچوں سمیت 5 شہید ہوگئے تھے دھماکے میں 38افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔ افسوس ناک واقعہ خضدار کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیاتھا جہاں ایک سکول وین معمول کے مطابق بچوں کو لے جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کردیاتھا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی جبکہ زخمیوں کو خضدار اور کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات