Live Updates

ننھی جانوں کو نشانے بنانیوالے کسی صورت انسان نہیں ہوسکتے،ملک مہرالٰہی

جمعہ 23 مئی 2025 18:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پشاورچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈانڈسٹریزکے گروپ لیڈرملک مہرالٰہی،صدرشکیل احمدخان صراف ،سینئرنائب صدرحاجی طلاء محمدخان ،نائب صدرملک زوہیب عارف اورترجمان تنظیم تاجران شہزاداحمدصدیقی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اے پی ایس سکول کی بس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ننھی معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے کسی صورت انسان نہیں ہوسکتے،سانحہ خضدارنے پشاورآرمی پبلک سکول کے زخم تازہ کردیئے ہیں،دلخراش واقعے نے پورے ملک کو غم اور دکھ میں مبتلا کررکھاہے ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمگین ہے،ہماری دلی ہمدردیاں تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں،اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ یہ حملہ نہ صرف معصوم بچوں پر بزدلانہ وار ہے بلکہ قوم کے مستقبل پربھی حملہ ہے،یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے،دشمن ہماری بہادر افواج کا سامنا نہیں کرسکتا تو وہ ایسے آسان اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی شکست خوردگی ظاہر کر رہا ہے،پشاورکی تاجربرادری غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،دہشت گرد ان حرکتوں سے پاکستانی قوم کو ڈرا نہیں سکتے ہیں،پاک فوج سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث عناصر کی طرح خضدار حملہ سے تعلق رکھنے والوں کو جلدازجلد کیفرکردار تک پہنچا دی گی،انہوں نے شہداکے بلنددرجات اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے خصوصی دعابھی کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات