Live Updates

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی سلامتی ، جمہوریت وخودمختاری کی جنگ لڑی ہے، مخدوم سید احمد محمود

جمعہ 23 مئی 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے این اے 145 سے پارٹی کے نامزد امیدوار رانا عبدالرحمن اور پارٹی رہنما زبیر خان بلوچ نے مخدوم ہائوس لاہور میں اہم ملاقات کی ،جس میں پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور میاں محفوظ بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری اداروں پر حملے، آئینی بالادستی کو لاحق خطرات اور بڑھتی مہنگائی و عوامی بے چینی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ نظریاتی اور عوامی جدوجہد کا استعارہ ہے، جب بھی ملکی سلامتی، خودمختاری یا جمہوریت پر آنچ آئی، پیپلز پارٹی ہر محاذ پر سب سے آگے کھڑی رہی۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک ہماری قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر یہ ثابت کیا کہ ہم قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات