Live Updates

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل،10جون کو پیش کیا جائیگا

اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی، تاریخ کی تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دیناہے،ترجمان وزارت خزانہ

جمعہ 23 مئی 2025 20:35

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل،10جون کو پیش کیا جائیگا
اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کر کے 10 جون کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق، بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے۔

دوسری جانب وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔ صنعتوں پرٹیکسوں کی شرح کم کی تجاویزبارے پیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ بارے بھی پیشرفت متوقع، اخراجات کم کرنے سے متعلق ورکنگ فائنل ہونے کا امکان۔

(جاری ہے)

حکومت تنخواہ دارطبقے پرٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ صنعتی شعبے پرٹیکسوں کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس ونان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تفصیلات بھی شئیر کر دیں گئیں، مذاکرات میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی فریم ورک پربھی غورہوگا۔ پاکستان نے صوبوں کی آمدن بڑھانے بارے پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج متوقع ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم، صدراورنائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ معاشی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات گزشتہ 5 روز سے جاری ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا ماہ جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات