Live Updates

پاک افواج کی کامیابی نے کشمیریوں کے حوصلے بلند کردیے ہیں، مقررین

جمعہ 23 مئی 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) کشمیرسنٹرلاہور اور ایوان اقبال کمپلیکس کے اشتراک سے منعقدہ یک خصوصی نشست کے مقررین نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقررین نے کہا کہ آرمی چیف نے ثابت کیا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی اس کامیابی نے کشمیریوں کے حوصلوں کو مزید توانا کردیا ہے، بھارت نے ناکامی کی خفت مٹانے کے لیے مظلوم کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاک فوج کے شاہینوں نے جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا کی عملی تفسیر بن کر بھارت کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کی اس کامیابی پر مقبوضہ کشمیر میں بھرپور جشن منایا گیا اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے ،پاکستان کی اس فتح نے کشمیریوں کے حوصلوں کو مزید مہمیز عطا کی ہے۔

(جاری ہے)

”پاک فوج کی بھارت کے خلاف فتح مبین۔

مظلوم کشمیریوں کے لیے امیدکے نئے چراغ روشن“ کے عنوان سے خصوصی نشست اقبال گیلری میں منعقد کی گئی جس سے مولانا شفیع جوش سابق رکن قانون ساز اسمبلی و سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل،انعام الحسن انچارج ڈائریکٹر کشمیر سنٹر لاہور،مقصوداحمد چغتائی عالمی سیاح و سکاو ٹس لیڈر،راجہ شیر زمان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر،انجینئر مشتاق محمودرہنما کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ،رضیہ عامر کیوریٹرایوان اقبال کمپلیکس، میڈم روحیل گل یوگا انسٹرکٹر، میڈم نازیہ بٹ سابق وائس چیئرپرسن واسا،حافظ منشاء ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر وکلاءمحاذ،فاروق آزادسیکرٹری کشمیر ایکشن کمیٹی،علامہ فدائالرحمان حیدری خطیب جناح باغ،قاضی عبدالرو ف ایڈووکیٹ، نعیم بٹ سیاسی رہنما، محمود کشمیری سابق مسٹرپاکستان، حاجی اعجاز احمدکونسلر، بشارت وہرہ،عبدالرشید اعوان،ندیم تابانی،چوہدری عارف ودیگر نے خطاب کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات