ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی

اتوار 25 مئی 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کے لئے تیز رفتار، محفوظ اور قابل اعتماد سفر کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور کے درمیان نان سٹاپ فاسٹ ٹرین کے آغاز میں سب سے بڑی رکاوٹ ٹریک اور سگنل کا فرسودہ نظام ہےتاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو ممکن بنانے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عسکری، سفارتی اور اقتصادی طور پر کمزور کرنے کی سازش میں ناکام رہا۔ انہوں نے تنازعات کے وقت معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے دکھائے جانے والے اتحاد کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے مسلح افواج کا ساتھ نہیں دیا انہیں اپنے کردار پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی محاذ پر نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔