Live Updates

آج کشمیر ایک عالمی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے،سردار عامر الطاف خان

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی سنگینی کی طرف مبذول کرائی ہے،وزیر حکومت

اتوار 25 مئی 2025 14:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دور آزاد کشمیر نے نہ صرف کشمیری عوام میں نئی امید اور حوصلہ پیدا کیا ہے بلکہ مسئلہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کشمیر ایک عالمی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، اور دنیا کی نظریں اس دیرینہ تنازع پر مرکوز ہو چکی ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی سنگینی کی طرف مبذول کرائی ہے وہ عالمی طاقتیں جو کل تک کشمیر کے مسئلے کو فراموش کر چکی تھیں آج اسی مسئلے پر بات کرنے پر مجبور ہو گئی ہیںاگر کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت نہ دیا گیا اور بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم نہ ہواتو یہ تنازع خطے میں ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ 78 سال سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں اب یہ لاوا پھٹ چکا ہے اور اگر عالمی برادری نے بروقت کردار ادا نہ کیا تو یہ آگ پورے ایشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو جس مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھا ہے اس کی نظیر ماضی میں کم ہی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مضبوط وزیراعظم ایک باصلاحیت سپہ سالار اور ایک منظم و پیشہ ور فوج کے ہاتھوں میں ہے شہباز شریف کی انتھک محنت عوامی خدمت اور قومی بیانیے کی بدولت دنیا پاکستان کی بات سننے پر مجبور ہو چکی ہے پاکستان ایک عظیم قوم ہے جس کے پاس مضبوط قیادت ،باصلاحیت فوج اور وفادار عوام ہیں وزیراعظم شہباز شریف پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد سے بھارت بری طرح بوکھلا گیا ہے اور نئی دہلی میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے انڈیا کو پیغام ہے پاکستان کشمیریوںکے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گا۔

سردار عامر الطاف نے کہا کہ وزیراعظم کے اس دورے نے کشمیری نوجوانوں خواتین بزرگوں اور شہداء کے لواحقین کو نئی توانائی دی ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات