Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

بارش متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیئر مین پیپلز پارٹی کا بیان

اتوار 25 مئی 2025 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کہا ہے کہ بارش متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میری ہمدردیاں ان شہریوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بارش متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ بارش کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بارش زدہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی اور نشیبی علاقوں سے بلاتاخیر پانی کے اخراج کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زیرِ اثر غیر متوقع موسموں کا شکار ہے،تمام جیالوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات