Live Updates

اسرائیل اور امریکہ برطانیہ کی ناجائز اولاد ہیں ،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی

عالمی منظر نامہ بتا رہا ہے کہ اہل غزہ کا عزم و حوصلہ اسرائیلی جارحیت کو شکست فاش سے دوچار کر کے رہے گا ،سینئررہنما جماعت اسلامی پاکستان

اتوار 25 مئی 2025 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سنیئر مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ برطانیہ کی ناجائز اولاد ہیں ، عالمی منظر نامہ بتا رہا ہے کہ اہل غزہ کا عزم و حوصلہ اسرائیلی جارحیت کو شکست فاش سے دوچار کر کے رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد بیت المکرم دارلعلوم تفہیم القرآن سکھر میں جماعت اسلامی ضلع سکھر کے دو روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا،امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ،نائب امیر عبدالحلیم تنیو،قیم ضلع حافظ امان اللہ تنیو بھی موجود تھے، قبل ازیں نائب میر صوبہ حافظ نصراللہ چنا، نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر معراج الہدی نے مذید کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے نصف گھنٹے بعد ھی پاکستان پر الزام عائد کر دیا،7 مئی کو 9 مقامات کو نشانہ بنایا،تاھم پاکستانی ھوا بازوں شاھینوں نے اللہ کی مدد فضل و کرم سے جوابی وار کر کے مودی کے غرور کا بت پاش پاش کر دیا،پاکستان کے شیر دشمن پر ٹوٹ پڑے اور بھارت کے تین میں سے دو ائیربیس سسٹم تباہ کر کے بھارتی آپریشن سندور کو تندور بنا ڈالا، بھارت کو دھول چٹا دی،آپریشن بنیان المرصوص اللہ کی نصرت اور قومی تائید حاصل تھی جو کامیابی کا باعث بنی، انکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ھے، خضدار میں معصوم بچوں کو بھارت نے نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں کامیاب ریاست کہا جارھا ھے، علاوہ ازیں تربیتی اجتماع کے دوسرے روز نائب امیر صوبہ پروفیسر نظام الدین میمن، صوبائی رھنمائ مولانا حزب اللہ جکھرو نے بھی خطاب کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات