
پولیس کو عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا انکار مسترد کردیا
ڈی ایس پی جاوید نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، بانی پی ٹی آئی نے تین بار ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا، عمران خان نے 2 بار تحریری طور پراور تیسری بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا، عدالت کی 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
فیصل علوی
پیر 26 مئی 2025
16:36

(جاری ہے)
پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جواب عدالت جمع کرایا گیا جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں۔
ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔عدالت میں دائررپورٹ میں پولیس کی جانب سے تفتیش کیلئے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی۔بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پھر پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے اورتفتیشی عمل میں تعاون سے انکار کر دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے انکار کے بعد تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی تھی۔عمران خان نے تفتیشی افسران سے ملاقات کے بجائے ایک تحریری موقف کے ذریعے اپنا جواب بھجوایا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ وہ یہ ٹیسٹ نہیں کروائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم خصوصی طور پر اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاکہ عمران خان سے پولی گراف یعنی جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ کی اجازت حاصل کی جا سکے۔تفتیشی ٹیم کو دئیے گئے تحریری موقف میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ تمام عمل صرف پراسیکیوشن کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ان پر دباو ڈالنا اور سیاسی انتقام کو قانونی لبادہ دینا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف، فوٹو گرامیٹرک اور وائس میچنگ ٹیسٹ انتہائی ضروری تھے اور ان کے بغیر تفتیش آگے نہیں بڑھ سکتی۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی پر 11 مقدمات درج ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں تاہم بار بار تفتیش سے انکار تفتیشی عمل میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں پر ریاستی اداروں پر حملوں، اشتعال انگیزی اور نقصِ امن کے سنگین الزامات عائد تھے۔قبل ازیں بھی گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کیا تھا۔ ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں 13 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جہا ں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تین ٹیسٹ پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے۔ تفتیشی افسران میں انسپکٹرز محمد عالم، ممتاز حسین، تصدق حسین، رانا محمد ارحم، زاہد سلیم، محمد فیاض، محمد نوید، رانا محمد اکمل، محمد سلیم سندھو شامل تھے۔ٹیم میں فارنزک ٹیم کے تکنیکی ماہرین میں عابد ایوب، وقاص خالد قریشی، عثمان احمد خالدبھی شامل تھے۔بانی پی ٹی آئی نے وکلاءکی عدم موجودگی میں پولیس تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔ جیل میں عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن وہ نہیں آئے اور وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
سوڈان کی خانہ جنگی علاقے میں صحت کے بحران کا موجب، ڈبلیو ایچ او
-
موسمیاتی آفات کے نقصانات سابقہ اندازوں سے دس گنا زیادہ، یو این رپورٹ
-
شام: پابندیوں کا خاتمہ معاشی بحالی اور قیام امن کے لیے خوش آئند، آئی او ایم
-
اردن کے محمد ضیف اللہ حمود عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب
-
8 ممالک کا عید الاضحٰی 6 جون کو منانے کا اعلان
-
پاکستان: تمباکو نوشی پر سالانہ خرچہ 2.5 ارب ڈالر، 164,000 جانیں
-
پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جو کچھ کردکھایا ہے وہ 10فیصد بھی نہیں ہے
-
5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
-
مئی میں دسمبر جیسا موسم، مشہور سیاحتی مقام پر برفباری کا آغاز ہو گیا
-
میں علیمہ خان سے پوچھتا ہوں کہ کیا عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ یا حکومت نے چھوڑنا ہے؟
-
مودی پاکستان کو ایک نقصان پہنچائے گا تو پاکستان 4گناہ زیادہ نقصان پہنچائے گا
-
ذی الحج 1446 ہجری کے چاند کی پہلی تصویر سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.