Live Updates

بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، شیری رحمان

سیاحت کی آڑ میں بھارت کی آبی دہشتگردی، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے، بیان

پیر 26 مئی 2025 23:05

بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کادریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے بنائے گئے ماسٹر پلان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، سیاحت کی آڑ میں بھارت کی آبی دہشتگردی، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی صریح پامالی بھی ہے، سندھ طاس معاہدہ صرف ایک دستاویز نہیں، یہ جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے، بھارت اسے کمزور کر رہا ہے، دریاؤں کا بہاؤ روکنا ماحولیاتی توازن کو تباہ کر سکتا ہے، بھارت کی یہ روش خود اس کے لیے بھی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی آبی منصوبوں سے صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کی زراعت، معیشت اور ماحول متاثر ہو سکتے ہیں، پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گا۔ سابق وزیر نے کہاکہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت قانونی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر بھرپور جواب دے گا، پانی کا مسئلہ بڑی تباہی کا سبب بنے گا بھارت ہوش کے ناخن لے، بھارت کو اس خطرناک کھیل سے باز آنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مودی سرکار کی روش جنوبی ایشیا کو جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے، عالمی برادری بھارتی غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات