
بھارت دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے لداخ میں چارمنصوبوں پر کام شروع کر دیا
پیر 26 مئی 2025 22:20
(جاری ہے)
آبی ماہر کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ان منصوبوں کا مقصد سیاچن گلیشئر کے برفانی علاقے میں تعینات بھارتی فوجیوں کے لیے حرارت اور توانائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ لداخ کے محروم اور پسماندہ لوگ سردی میں چھوڑے ہوئے ہیں۔
ارشد ایچ عباسی نے لکھا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت لداخ میں 0.25ملین ایکڑ فٹ پانی عمومی اور پاور سٹوریج کے لیے استعمال کر سکتا ہے مگر بھارت پہلے ہی لداخ میں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 45میگا واٹ کے نمو بازگو اور 44میگاواٹ کے چٹک ہائیڈرو پاور پلانٹ تعمیر کر چکا ہے جو فوجی ضروریات کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔آبی ماہر نے انتونیو گوتریس کو خط میں بتایا کہ بھارت کے یہ قدامات وادی سندھ کی عظیم قدیم تہذیب کو ختم کرنے کی ظالمانہ کوششوں کاحصہ ہیں، اقوام متحدہ کو سندھ طاس معاہدے کی اصل حالت میں بحالی کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے چاہیے۔دوسری طرف عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی چین کو دریائے براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کر سکتی ہے۔دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق براہماپترا بھارت کومجموعی پانی کا 30 فیصد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ اس دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔عالمی میگزین نے بھارت کو یاد دلایا کہ چین براہما پترا پر بڑے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے واضح کیا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا، اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے یا اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ رات گئے شہر کا دورہ، صوتحال کا جائزہ لیا
-
فاروق ستار کا میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی تھی، شرجیل میمن
-
لیسکو کا اربوں روپے مالیت کے اے ایم آئی میٹر خریدنے کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت کی گندم خریداری کے قرض میں غیر معمولی اضافہ
-
خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب مزید 45زندگیاں بہا لے گیا، تعداد بڑھ کر 365 تک پہنچ گئی ، پی ڈی ایم اے
-
کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑا امدادی قافلہ روانہ کر دیا
-
مرتضی سولنگی کو صدرمملکت کا ترجمان مقررکردیا گیا
-
گورنرسندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
18 سال کی کرپشن اور نااہلی نے کراچی کو ڈبو دیا، حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر تنقید
-
ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی سرکل میں 5 مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کی شکایات سنیں
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24اگست کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.