
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں افریقہ ڈے2025 کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام
پیر 26 مئی 2025 22:30
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سہیل محمود نے کہا کہ ”یوم افریقہ“ براعظم کی بھرپور تاریخ، ثقافتی تنوع اور آزادی، وقار اور ترقی کے لیے یہاں کے لوگوں کی پائیدار جدوجہد اور خواہشات کی عکاسی کرنے کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ افریقی یونین کے قیام کی یاد اور ریزیلینس، انصاف اور یکجہتی کی مشترکہ اقدار کی علامت ہے۔ انہوں نے افریقی ممالک کی آزادی کی جدوجہد اور حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور مادی حمایت کا ذکر کیا۔ انہوں نے 1960 کی دہائی سے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں شرکت کے ذریعے افریقہ میں امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ افریقہ کے بارے میں ابھرتے ہوئے تصورات کی عکاسی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت اور تزویراتی اہمیت ہے۔ سہیل محمود نے پاکستان کی 2019 کی ”انگیج افریقہ“ پالیسی کو ایک اہم اقدام کے طور پر بیان کیا جس کا مقصد افریقہ میں پاکستان کے سفارتی قدم کو وسعت دینا اور براعظم کے ساتھ اقتصادی روابط کو گہرا کرنا ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ افریقی ممالک کی آزادی کے لیے پاکستان کی تاریخی حمایت اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی تعاون، قیام امن کی کوششوں اور بڑھتی ہوئی تجارت اور دفاعی مصروفیات کو اجاگر کرتے ہوئے سینیٹ کی جانب سے 25 مئی کو ”پاکستان۔افریقہ دوستی کے دن“ کے طور پر ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ مراکش کے سفیر محمد کارمون نے اتحاد، ترقی اور جی۔20 میں شمولیت سمیت اس کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار میں افریقی یونین کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی ”لک افریقہ“ اور ”انگیج افریقہ“ پالیسیوں، سفارتی رسائی کو وسعت دینے اور پاکستان۔افریقہ اسپیشل انگیجمنٹ فنڈ کی تعریف کرتے ہوئے مشترکہ منصوبوں، رابطے اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے گہرے تعاون پر زور دیا۔ حامد اصغر خان نے افریقہ کو وسائل سے مالا مال براعظم قرار دیا اور پاکستان کے سیاحت و دفاعی شعبوں کو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں باقاعدہ سیاسی مشغولیت، فعال رہائشی مشنز اور بڑھے ہوئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان افریقہ تعلقات کو فروغ دینے میں آئی ایس ایس آئی کے کردار کو سراہا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ آمنہ خان نے سینیٹ کی جانب سے پاکستان افریقہ دوستی کے دن کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں 'انگیج افریقہ' پالیسی کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں مہمانوں نے اسلام آباد میں افریقی مشنز کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا جس میں افریقی کھانے اور دیگر مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی، جنہیں متعلقہ سربراہان مشنز نے متعارف کرایا تھا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز، طلبا، میڈیا کے اراکین اور افریقی باشندوں نے شرکت کی۔\932مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.