Live Updates

پاکستان اور بھارت کے ویٹ لفٹرز قطر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

منگل 27 مئی 2025 03:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پاکستان اور بھارت کے مرد اور خواتین ویٹ لفٹرز قطر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ پہلی ماسٹر ایشین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی دستہ کراچی سے قطر کے شہر دوحا پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

دس رکنی قومی دستے میں تین آفیشلز سمیت تین خواتین اور چار مرد ویٹ لفٹر شامل ہیں، 27تا 31مئی دوحا میں منعقد ہونے والی چمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 25ممالک شرکت کررہے ہیں۔ قومی ٹیم میں نیلم ریاض، نادیہ مقصود، سیبل سہیل ، رشید خان، عبدالمالک، کاشف ریحان محمد اقبال شامل ہیں، سید منور حسین زیدی، عمر جاوید اور ارشد خان آفیشلز ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات